31 اگست، 2026، 3:08 PM

ایرانی قوم کے حقوق کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، شنگھائی رکن ممالک مشترکہ موقف اختیار کریں، عراقچی

ایرانی قوم کے حقوق کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، شنگھائی رکن ممالک مشترکہ موقف اختیار کریں، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران حالیہ جنگ اور کشیدگی کے نتیجے میں اپنے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے کوشاں ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ ہو کر اس کے مقابلے کے لیے درست اور متحد مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران حالیہ جنگ اور درپیش کشیدگی کے حوالے سے اپنے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سید عباس عراقچی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں ایران کی شرکت کے مقاصد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی طور پر ہم سب سے پہلے حالیہ جنگ اور کشیدگی کے حوالے سے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال اس وقت انتہائی متلاطم ہے، اس لیے ضروری ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اس صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہوں۔

عراقچی کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو خطے میں جاری صورتحال کے حوالے سے درست اور متحد مؤقف اختیار کرنا چاہیے تاکہ اس کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے۔

News ID 1941022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha